بھارت میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی سزا پوری کرنے کے بعد واپسی کا منتظر

بھارت میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی سزا ...
بھارت میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی سزا پوری کرنے کے بعد واپسی کا منتظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جموں /نئی دہلی ( آئی این پی)بھارت نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کو سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھجوانے کیلئے جیل بھیج دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری جو سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کا منتظر ہے کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی کوٹ بلوال جیل بھیج دیا گیا ہے ۔جموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ نے پاکستانی شہری خالد پرویز الیاس جنید کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت وارنٹ جاری کیے تھے جس پر سامبا پولیس نے عمل درآمد کیا۔خالد پرویزکو چار سال قبل غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے کیس میں سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھجوایا جائے گا۔