بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ’لوک سبھا‘ تحلیل کردی

بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ’لوک سبھا‘ تحلیل کردی
بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے ’لوک سبھا‘ تحلیل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے15 ویں لوک سبھا تحلیل کردی جبکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج صدر کو پیش کردئیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو صدر پرناب مکھر جی نے آئین کے آرٹیکل 85 کی شق 2 کی ذیلی شق بی کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے لوک سبھا کی تحلیل کا حکم جاری کیا جو فوری طورپر نافذالعمل ہے۔ صدارتی حکم نامہ راشٹر پتی بھون کے پریس سیکرٹری وینو راج مونے کی طرف سے جاری کیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج صدر کو پیش کردئیے ہیں ۔ واضح رہے کہ پارلیمان کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 543 کے ایوان میں 282 نشستیں حاصل کر کے اپنے بل بوتے پر حکومت سازی کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کر لی جبکہ کانگریس نے صرف 44 نشستیں حاصل کی۔ توقع ہے کہ بی جے پی کے وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار نریندر مودی21 مئی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مودی کی متوقع کابینہ سنگین جرائم میں ملوث ، مجرموں کی بھرمار، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔