زمبابوے کے صدر نے استعفے کا حتمی فیصلہ کر لیا ، جلد اعلان کریں گے: مغربی میڈیا کا دعویٰ

زمبابوے کے صدر نے استعفے کا حتمی فیصلہ کر لیا ، جلد اعلان کریں گے: مغربی میڈیا ...
زمبابوے کے صدر نے استعفے کا حتمی فیصلہ کر لیا ، جلد اعلان کریں گے: مغربی میڈیا کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن)زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے استعفے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ جلد اپنے 37سالہ اقتدار کے خاتمے کا اعلان کریں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے93سالہ صدر رابرٹ موگابے نے اقتدار سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اس وقت اپنا استعفیٰ تحریر کررہے ہیں ۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق صدر بہت جلد قوم سے اپنے ٹی وی خطاب میں اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔ صدر موگابے کے استعفے کی خبریں آنے کے بعد سیاسی قائدین نے جشن منانا شروع کردیا ہے۔

وزیر داخلہ نے تمام مکاتب فکر کے علما ءکا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا

واضح رہے کہ ملکی فوج نے صدر موگابے کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کے لئے انہیں نظر بند کردیا تھا جبکہ آج دن کو ان کی پارٹی نے انہیں جماعت کی صدارت سے بھی علیحدہ کردیا تھا۔