لیبیا کے مقتول حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

لیبیا کے مقتول حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے سیاسی سرگرمیوں کا ...
لیبیا کے مقتول حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرا بلس(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیبیا کے مقتول حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے جیل سے رہائی کے چند ماہ بعد  ہی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایران کے جوہری معاملے پر مزید آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں:اقوام متحدہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں معمر قذافی کے خاندانی وکیل خالد الزایدی نے بتایا کہ سیف الاسلام لیبیا کی سیاست سے الگ یا دور نہیں بلکہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، اُنہوں نے لیبیا کے قومی رہنماوں اور قبائلی عمائدین سے رابطے شروع کیے ہیں جبکہ ان ملاقاتوں کا مقصد مصالحت اور نئی سیاسی صف بندی ہے۔الزایدی کا کہنا ہے کہ لیبیا کے  کسی بھی دوسرے  شہری کی طرح سیف الاسلام کو بھی سیاست میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے جبکہ لیبیا کی موجودہ صورت حال بالخصوص متحارب گروپوں میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سیف الاسلام کی ضرورت مزید دو چند ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہی نہیں ملک میں کسی جامع سیاسی، مصالحتی اور حقیقی قومی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سیف الاسلام اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔