بھارتی وزیراعظم کی درخواست، چینی صدر نے ٹکا سا جواب دے دیا

بھارتی وزیراعظم کی درخواست، چینی صدر نے ٹکا سا جواب دے دیا
بھارتی وزیراعظم کی درخواست، چینی صدر نے ٹکا سا جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دورے پر آئے ہوئے چینی صدر ژی جنگ پنگ سے کوئی بھی اور بات کرنے سے پہلے سرحدی تنازعہ اٹھادیا اور کہا کہ بہتر تعلقات کیلئے ضروری ہے کہ چین لداخ کے علاقے میں داخل ہونے والے اپنے فوجیوں کو واپس بلائے۔ چینی صدر نے کہا کہ انہوںنے بھارتی تشویش کو نوٹ کرلیا ہے اور یہ کہ لداخ کا واقعہ حد بندی نہ ہونے کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق مودی نے لداخ کے علاقہ چمار میں سرحدوں کے تنازع کو اس لئے شدت کے ساتھ اٹھایا کہ بھارتی حکومت یہ سمجھتی ہے کہ یہ معاملہ اعلیٰ ترین چینی قیادت کے اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ بھارت کی خواہش ہے کہ لداخ کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو اور بھارت جس علاقے کو اپنی ریاست کا حصہ قرار دیتا ہے وہاں سے چینی فوج کو پیچھے ہٹایا جائے۔بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا ہے سرحدی تنازعہ کا چینی صدر کو علم نہ ہو لہذا یہ کہنا ٹھیک ہو گا کہ اصل میں چینی صدر بھارتی وزیراعظم کو کسی خاطر میں نہیں لائے۔