بھارتی فوج پر حملہ، وزیراعظم مودی نے ایسی حرکت کرنے کا کہہ دیا کہ انہیں منہ کی کھانی پڑے گی

بھارتی فوج پر حملہ، وزیراعظم مودی نے ایسی حرکت کرنے کا کہہ دیا کہ انہیں منہ ...
بھارتی فوج پر حملہ، وزیراعظم مودی نے ایسی حرکت کرنے کا کہہ دیا کہ انہیں منہ کی کھانی پڑے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے پاکستان کو دنیا بھر میں سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت طلب کرلیے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق پیر کے روز نریندرا مودی کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور اڑی حملے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور اعلیٰ حکام سے اڑی واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے حوالے سے ثبوت مانگے تاکہ دنیا بھر میں وہ ثبوت پیش کرکے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کیا جاسکے جبکہ وہی ثبوت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پیش کیے جاسکیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پرمبینہ حملہ ، متحدہ عرب امارات بھی میدان میں آگیا، حیران کن اعلان کردیا
اجلاس میں نریندرا مودی کو اڑی حملے میں استعمال ہونے والے گولہ بارود کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ایسا اسلحہ صرف فوج کے پاس ہوتا ہے ۔ ماہرین کو پورا یقین ہے کہ اس حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ پاکستان آرمی کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے۔

بھارتی فوج پر اڑی سیکٹر اٹیک گذشتہ 10سالہ تاریخ کا سب سے بڑا حملہ تھا ،فوجی ہیڈ کوارٹر کے اندر کی مکمل خبر حملہ آوروں کو پہلے سے تھی :بھارتی نجی ٹی وی کا دعویٰ
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے سکیورٹی اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے حکام کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر ایسے تمام شواہد اکٹھے کریں جن سے پاکستان کے ملوث ہونے کا پتا چلتا ہو تاکہ وہ ثبوت عالمی پلیٹ فارموں پر پیش کیے جاسکیں۔