داعش کی امریکہ کو خون میں نہلانے کی دھمکی
بغداد (ویب ڈیسک) عراق اور شام میں ایک بڑے علاقے پر قابض داعش نے ایک ویڈیو پیغام میں امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ اسے خون میں نہلا دے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں ایک امریکی کا کٹا ہوا سر بھی دکھایا گیا ہے جبکہ اس گروہ کی دیگر کارروائیوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں اس گروہ نے عراق کے شمال اور مغرب میں ایک بڑے علاقے پر قبضہ کیا ہے تاہم اس گروہ کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف سفاکانہ کارروائیوں کے بعد امریکہ نے شمالی عراق میں اس گروہ کے خلاف اپنے فضائی حملے شروع کررکھے ہیں۔