داعش بڑے پیمانے پر جنگجو بھرتی کرنے لگی
واشنگٹن (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 ہزار نئے جنگجوﺅں کو داعش میں بھرتی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان شدت پسندوں کی تعداد 15 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ نئے بھرتی ہونے والے جنگجوﺅں میں ایک ہزار غیر ملکی ہیں جبکہ باقی کا تعلق شام سے ہے۔اس جنگجو تنظیم کے پاس اینٹی ایئرکرافٹ میزائل بھی ہیں جو شام سے سمگل ہوتے ہیں اور شدت پسند ان میزائلوں کے ذریعے آسانی سے مسافر بردار طیاروں کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔