سعودی مفتی اعظم نے ISISکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا

سعودی مفتی اعظم نے ISISکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا
سعودی مفتی اعظم نے ISISکے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے عراق و شام میں سرگرم جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) کو اسلام کا سب سے بڑا دشمن قرار دے دیا ہے۔ عبدالعزیز الشیخ کے اس بیان کو آئی ایس آئی ایس کی حالیہ یلغار اور کامیابیوں کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر بربادی پھیلانے والے شدت پسند نظریات اور دہشت گردی کسی طرح بھی اسلام کا حصہ نہیں ہیں، بلکہ یہ اسلام کے نمبر ایک دشمن ہیں اور ان کا پہلا شکار مسلمان ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے منظر عام پر آنے والے اپنے اس بیان میں انہوں نے ان شدت پسندوں کو اسلام کے ابتدائی دور کی خارجی تحریک سے تشبیہہ دی جنہوں نے خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کو شہید کیا۔