بھارت نے جاسوسی کے الزام میں قید پاکستانی ارشد محمد کو رہا کردیا

بھارت نے جاسوسی کے الزام میں قید پاکستانی ارشد محمد کو رہا کردیا
بھارت نے جاسوسی کے الزام میں قید پاکستانی ارشد محمد کو رہا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے جاسوسی کے الزام میں قید پاکستانی ارشد محمد کو رہا کردیا جنہیں واہگہ بارڈر پر حوالے کیا جائے گا۔

افغانستان ، طالبان اور پولیس کے درمیان جھڑپ،8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
بھارتی میڈیا کے مطابق ارشد محمد کو 2009 میں پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے اور غداری کے الزام میں گرفتار کرکے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ارشد محمد کی سزا گزشتہ سال 16 اگست کو مکمل ہوگئی تھی اور انہیں واپس پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم پاکستانی حکومت نے اس کیس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جس کے نتیجے میں دستاویزی عمل تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ارشد محمد کو مزید ایک سال جیل میں گزارنا پڑا۔تاہم ارشد نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے واپس پاکستان بھجوانے کی اپیل کی جس پر بھارتی وزارت خارجہ نے انہیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکومت کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا۔رہائی پانے والے پاکستانی کا جیل سے باہر نکلنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں قید کے دوران دمہ اور ریڑھ کی ہڈی کے مریض بن چکا ہوں۔