امریکہ کے 45ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھا لیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کے 45ویں صدر ڈونلڈجان ٹرمپ نے حلف اٹھا لیا ہے،نومنتخب صدر سے امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے حلف لیا ہے،نئے صدر 4سال تک امریکہ پر حکمرانی کریں گے،حلف اٹھانے پر باراک اوبامہ اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس پہنچ گئے،اوباما اور انکی اہلیہ مشیل نے استقبال کیا
امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیپیٹل ہل پر ہوئی ہے،تقریب میں نائب صدر جو بائیڈن ، سابق صدورجارج ڈبلیو بش ،بل کلنٹن،جمی کارٹر ،سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اورٹرمپ کی نومنتخب ٹیم سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے،اس تقریب کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹیلی وژن اور سوشل میڈیا پر لائیو دیکھا ہے۔
تقریب سے قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس پہنچے تو صدراوباما اور انکی اہلیہ مشیل نے ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ کا استقبال کیا ،امریکی فوجی بینڈ نے نئے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سلامی پیش کی،بارک اوباما اورڈونلڈٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں ملاقات بھی ہوئی ہے،دونوں رہنماﺅں کے بیویاں بھی ان کے ساتھ ملاقات میں شریک رہیں۔
امریکی میڈیا نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مظلوم انسان قرار دے دیا
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قبل نائب صدر مائیک پنس نے حلف اٹھایا جن سے سینٹ تھامسن نے حلف لیا،نائب صدر کا تعلق ریاست انڈیانہ سے اور پیشہ وکالت ہے۔
دعائیہ کلمات بھی ادا کیے گئے،قومی ترانہ بھی پڑھا گیا،سینٹ مینارٹی لیڈر چک شومر،ٹرمپ کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر ان سے ہارنے والی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امریکی جمہوریت،پائیدارروایات کوخراج تحسین پیش کر نے کیلیے موجود ہوں،امریکہ کے مستقبل کیلئے پر امید ہوں۔