احتجاج اوباما انتظامیہ کا تحفہ ،مظاہرے امریکا کیلئے شرمندگی کاباعث: مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجد تارڑ

احتجاج اوباما انتظامیہ کا تحفہ ،مظاہرے امریکا کیلئے شرمندگی کاباعث: مشیر ...
احتجاج اوباما انتظامیہ کا تحفہ ،مظاہرے امریکا کیلئے شرمندگی کاباعث: مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجد تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ احتجاج اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے تحفہ ہے، لیکن امریکا کیلئے باعث شرمندگی ہے۔

انڈین اداکاروں کی اشتہارات پر پابندی کے لئے پیمرا سے رجوع کیا جائے ،ہائی کورٹ نے درخواست نمٹا دی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد تارڑ کا ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیخلاف جاری احتجاجی مظاہروں کیخلاف شدید رد عمل کااظہارکرتے ہوئے کہنا تھاکہ عوام کی طرف سے جو احتجاج کیا جارہاہے ،یہ احتجاج نہیں،احتجاج توپر امن طریقے سے ہوتا ہے۔لیکن یہاں احتجاج کی آڑ میں لوٹ مارکی جارہی ہے اور ملکی املاک کو نقصان پہنچا یا جارہاہے، جو کہ ملک کے کیلئے شرمندگی کی وجہ بن رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 8 سال سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری تھا جو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے اب ختم ہونےوالاہے۔