منی لانڈرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے جھوٹے کیس ، بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف سمن جاری کر دیا ،10 دنوں میں تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم

منی لانڈرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے جھوٹے کیس ، بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ...
منی لانڈرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے جھوٹے کیس ، بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف سمن جاری کر دیا ،10 دنوں میں تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی مودی سرکار عالمی شہرت یافتہ سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو سچ ثابت کرنے پر تل گئی ،انڈیا کے سب سے بڑے  تحقیقاتی ادارے ’’ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘‘ نےمنی لانڈرنگ  اور رئیل سٹیٹ کے کاروبار میں 100کروڑ کی سرمایہ کاری کے الزامات میں رواں ماہ کے آخر تک جاری تحقییقات میں شامل ہونے کے لئے سمن جاری کر دیئے ،ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم ’’اسلامک ریسرچ فاونڈیشن ‘‘ کو  پیش ہونے  کے لئے الگ سے سمن جاری کیا گیا ہے ۔

بھارت کے نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے خلاف تحقیقات  کے لئے الگ الگ سمن جاری کئے ہیں۔سرکاری حکام کے مطابق ایجنسی نے پی ایم ایل اے کی دفعات کے تحت ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سمن جاری کرتے ہوئے  انہیں اس ماہ کے آخر تک پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔بھارتی تحقیقاتی ادارہ    ڈاکٹر ذاکر نائک کا بیان لینا  لینا چاہتا ہے ، جو فی الحال بیرون ملک ہیں ، اسی وجہ سے انہیں سمن جاری کیا گیا۔

واضح  رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ڈاکٹر ذاکر نائک اور آئی آر ایف کے خلاف این آئی اے کی طرف سے شکایت کے بعد گزشتہ ماہ ایک فوجداری مقدمہ بھی درج کیا تھا۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان تعصب کو مبینہ طور پر فروغ دینے کے لئے گزشتہ ماہ ڈاکٹر  ذاکر نائک کے خلاف دہشت انسداد گردی ایکٹ کے تحت بھی ایک  مقدمہ درج کیا تھا ۔