ریاستی دوروں کے دوران مجھے گلدستے پیش نہ کیے جائیں،مودی

ریاستی دوروں کے دوران مجھے گلدستے پیش نہ کیے جائیں،مودی
ریاستی دوروں کے دوران مجھے گلدستے پیش نہ کیے جائیں،مودی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ جب بھی دورہ کریں تو انھیں گلدستے نہ پیش کیے جائیں۔بھارتی اخبار کے مطابق وزارت برائے داخلہ امور نے تمام ریاستوں سے کہا کہ وزیراعظم کو انڈیا کے اندر دوروں پر گلدستے پیش نہ کیے جائیں۔وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انھیں ایک پھول کے ساتھ ہاتھ سے بنا رومال یا کتاب پیش کی جائے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ نریندر مودی نے دورہ کرنے والوں کے لیے گلدستوں کی بجائے کتابوں کی وکلات کی ہو۔