’ان کی فوج نے ہمارے ملک کے شہریوں پر فائر کھول دئیے‘ چین اور سب سے بڑا اسلامی ملک آمنے سامنے آگئے، صورتحال سنگین ہوگئی

’ان کی فوج نے ہمارے ملک کے شہریوں پر فائر کھول دئیے‘ چین اور سب سے بڑا اسلامی ...
’ان کی فوج نے ہمارے ملک کے شہریوں پر فائر کھول دئیے‘ چین اور سب سے بڑا اسلامی ملک آمنے سامنے آگئے، صورتحال سنگین ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ سمیت دیگر کئی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کشیدہ چلے آر ہے تھے مگر اب چین اور انڈونیشیاءبھی آمنے سامنے آ گئے ہیں جس سے صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انڈونیشین فوج نے چینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی ہے جس سے ایک ماہی گیر زخمی ہو گیا، اور اس کے بعد انڈونیشین فوج نے اس کشتی میں موجود 7ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل انڈونیشیاءکی بحری فوج کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ اس نے اپنی حدود میں گھسنے والی ایک چینی کشتی پکڑلی ہے۔ اس بیان کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ جواب سامنے آیا کہ وہ کشتی ماہی گیروں کی تھی اور اس نے انڈونیشیاءکی سمندری حدود کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ کشتی جنوبی بحرچین میں تھی۔ واضح رہے کہ جن سمندری حدود سے انڈونیشیاءکی بحری فوج نے چینی ماہی گیروں کو حراست میں لیا ہے اسے چین اپنی ملکیت کہتا ہے جبکہ انڈونیشیاءسمندر کے اس حصے پر اپنا حق جتاتا ہے۔