چور کو پکڑ کر ماتھے پر’’ میں چور ہوں‘‘ کا ٹیٹو بنانے والا آرٹسٹ گرفتار
برازیلیا(یو این پی)سا پالو میں پولیس نے ایک مقامی ٹیٹو آرٹسٹ اور اس کے پڑوسی کو گرفتار کر لیا، دونوں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے ماتھے پر’’ میں چور ہوں‘‘ کا ٹیٹو تحریر کیا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کا آزادی اظہار پر حملہ ،بغیر کسی وجہ کے 22ویب سائٹس بند کردیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیلی ریاست سا پالو میں پولیس نے ایک مقامی ٹیٹو آرٹسٹ میکون ویزلی کاروالو دوس ریس اور اس کے پڑوسی کو تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ دونوں نے سائیکل چرانے کی کوشش کرنے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کے ماتھے پر برازیلی زبان میں ٹیٹو تحریر کر دیا جس کا مطلب تھا ’’میں چور اور نکما ہوں‘‘۔صرف یہی نہیں بلکہ دونوں نے چوری کی کوشش کرنے والے نوجوان سے مار پیٹ کر کے اقبالِ جرم کرنے اور اس کے بعد اسے باندھ کر ماتھے پر ٹیٹو بنانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردی۔ جب ویڈیو وائرل ہوکر اس نوجوان کے گھر والوں تک پہنچی تو انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔ انہوں نے ٹیٹو آرٹسٹ اور اس کے پڑوسی کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کروادیا، جبکہ خون اور تشدد نمایاں ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا سے ویڈیو کی تمام آن لائن کاپیاں بھی ہٹوادی گئی۔