’ہم چین پر میزائلوں کی بارش کردیں گے اگر۔۔۔‘ ایک ایسے ملک نے چین کو انتہائی سنگین دھمکی دے دی جس کی دنیا میں کسی کو توقع نہ تھی

’ہم چین پر میزائلوں کی بارش کردیں گے اگر۔۔۔‘ ایک ایسے ملک نے چین کو انتہائی ...
’ہم چین پر میزائلوں کی بارش کردیں گے اگر۔۔۔‘ ایک ایسے ملک نے چین کو انتہائی سنگین دھمکی دے دی جس کی دنیا میں کسی کو توقع نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائپے(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت خود تو ہمہ وقت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ شرانگیزیوں میں مگن رہتا ہی ہے، اب اس نے دیگر ملکوں کو بھی اپنی روش پر لانے کی کوشش شروع کر رکھی ہے۔ ایک طرف افغانستان کو پاکستان کے مخالف بھڑکا رہا ہے اور دوسری طرف چین کے مخالفین کو اس کے خلاف۔ بھارت کی اسی شہ پر اب ایک ایسے ملک نے چین کو سنگین دھمکی دے دی ہے کہ آپ بلا اختیار کہہ اٹھیں گے ”کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔“ یہ ملک تائیوان ہے جس کی آج کل بھارت کے ساتھ گاڑھی چھن رہی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ defencenews.inکی رپورٹ کے مطابق تائیوانی وزیردفاع نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر چین نے ہم پر حملہ کیا تو ہم اس پر میزائلوں کی بارش کر دیں گے۔“

جرمنی اور ترکی کے درمیان ٹھن گئی ،طیب اردگان نے جرمن چانسلر کو بھی نازی کہہ دیا
پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع فینگ شی کوان کا کہنا تھا کہ ”اگر چین ہمارے ملک پر حملہ کرنے پر مصر رہا تو ہم اس کے فوجیوں کو ان کے ملک میں موجودفوجی اڈوں پر نشانہ بنائیں گے اور ان کی حملہ کرنے کی صلاحیت ختم کر دیں گے۔ اگر انہوں نے ہمارے ساحلوں کی طرف آنے کی کوشش کی تو ہم ان کے ساتھ سمندروں میں لڑیں گے اور ان کا صفایا کر دیں گے۔“ واضح رہے کہ تائیوان نے پہلی بار کھلے عام اپنی میزائل ٹیکنالوجی کا اعتراف کیا ہے اور چین کو مذکورہ دھمکی دی ہے۔ وزیردفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہم کروز میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمارے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو 1500کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مار کر سکتے ہیں۔