جنوبی سوڈان کے ایئرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ،کئی افراد زخمی،ہلاکتوں کا بھی خدشہ

بین الاقوامی

خرطوم(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی سوڈان کے ایئرپورٹ ’واﺅ‘پرساوتھ سپریم ایئرلائنز کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے باعث طیارے کے ملبے میں کئی افراد کو زندہ نکال لیا گیاہے اور ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق خبر ایجنسی کا کہناہے کہ جنوبی سوڈان کے واﺅ ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا ، جس میں 44افراد سوار تھے اور ذرائع کا کہناہے کہ کئی افراد کو زخمی حالت میں طیارے کے ملبے سے نکال لیا گیاہے جبکہ متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔،طیارہ کے گرتے ہی کئی ٹکرے ہو گئے اور آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافروں کے بچنے کی امیدیں بہت کم نظر آ رہی تھیں لیکن کچھ افراد کو زندہ نکالے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ساوتھ سپریم ایئرلائنز نے ستمبر 2013میں اپنے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

یہ بات تو واضح ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے نے جوبا ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جو کہ ملک کا دارلحکومت ہے ۔