”بھارت نے کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں لے جاکر بہت بڑی غلطی کردی کیونکہ اب کشمیر۔۔۔“ بھارتی جج نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی کو دن میں تارے نظر آجائیں گے

”بھارت نے کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں لے جاکر بہت بڑی غلطی کردی کیونکہ اب ...
”بھارت نے کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں لے جاکر بہت بڑی غلطی کردی کیونکہ اب کشمیر۔۔۔“ بھارتی جج نے ایسی بات کہہ دی کہ مودی کو دن میں تارے نظر آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق سابق بھارتی سپریم کورٹ کے جج مرکنڈے کاٹجو نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے عالمی عدالت جا کربڑی غلطی کردی کیونکہ اب بھارت نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت میں رجوع کرنے کا موقع دیدیا ہے۔

’جس دن مجھے بتایاگیا کہ یہ کام کرنا ہے اور ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ۔۔۔‘فحش فلموں میں کام کرنیوالی پہلی پاکستانی اداکارہ نے توبہ کرنے کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر ہرکوئی حیران پریشان رہ گیا,خبر پڑھنے کیلئے کلک کریں
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ بھارت نے عالمی عدالت میں جاکر ایک سنگین غلطی کی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم پاکستان کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور موقع دے رہے ہیں کہ عالمی عدالت جاکر پاکستان بھارت کا کچا چٹھا کھول سکتا ہے،مقدمہ چلنے پر پاکستان کو خوش ہونا چاہئے ۔

”کلبھوشن کے کیس میں ہم نے فوج سے۔۔۔“اٹارنی جنرل پاکستان نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا
دراصل یہی وجہ ہے کہ پاکستان اس فیصلے پر سنجیدگی پر اعتراض نہیں اٹھا رہا۔سابق جج نے مزید کہا کہ ایک شخص کی خاطر تنازعات کا پنڈورا باکس کھول دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کا عبوری حکم جاری کیا ہے۔