یورپی یونین سے بیزار ترک صدر اردگان نے روس اور چین کے ساتھ یوروایشین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا

یورپی یونین سے بیزار ترک صدر اردگان نے روس اور چین کے ساتھ یوروایشین گروپ میں ...
یورپی یونین سے بیزار ترک صدر اردگان نے روس اور چین کے ساتھ یوروایشین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین سے بیزار ترک صدر رجب طیب اردگان نے روس اور چین کے ساتھ یوروایشین گروپ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے،ترک صدر رجب طیب ارد گان کا کہنا ہے کہ ترکی کے یورپی یونین میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق جذباتی وابستگی نہیں ہونی چاہیے اور ہم روس اور چین کے ساتھ یوروایشین گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اردگان نے سنٹرل ایشیاءکے دورے پر روانگی سے صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن اور قزاقستان کے صدر نور سلطان نذربائیوف سے اس حوالے سے بات جیت کر چکے ہیں۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل آصف علی زرداری نے جلد ہی ملک واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا
واضح رہے یہ دونوں ممالک شنگھائی پیکٹ کے ممبران ہیں جس میں چین، کرغستان اور تاجکستان شامل ہیں، جولائی میں ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ترکی کے یورپی یونین میں شامل کیے جانے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔