بھارت کی جانب سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے خصوصی سیل بنانے کے انکشاف پر چین کا رد عمل بھی آ گیا

بھارت کی جانب سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے خصوصی سیل بنانے کے انکشاف پر چین کا ...
بھارت کی جانب سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے خصوصی سیل بنانے کے انکشاف پر چین کا رد عمل بھی آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمد حیات نے کہاہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے پانچ سو ملین ڈالر کے بجٹ کا حامل ایک خصوصی سیل بنایاہے جس پر چین کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے ،چینی وزرات خارجہ کے ترجمان کاکہناہے کہ ہمیں اس بار ے میں معلوم نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ ہمیں امید ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری مزید شہرت جبکہ خطے کے دیگر ممالک اور بین الاقوامی سطح پر مزید تعاون حاصل کرے گا ۔مسٹر لو کا کہناتھا کہ سی پیک ایک نئے قسم کے تعاون کا فریم ورک ہے جو کہ طویل مدتی تعاون کی ترقی کیلئے پاکستان اور چین کی جانب سے بنایا جارہاہے ۔یہ صرف پاکستان اور چین کی ترقی کا باعث نہیں بنے گا بلکہ یہ پورے خطے کی ترقی اور اسے جوڑنے کیلئے سود مند ثابت ہو گا ۔
واضح رہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہاہے جس کا سب سے بڑا ثبوت کلبھوشن یادیو ہے جو کہ اپنے جرائم کا اعتراف بھی کر چکاہے ۔کلبھوشن یادیو کی جانب سے جرائم کے اعتراف کی ویڈیو پاک فوج کی جانب سے جاری بھی کی گئی تھی۔