ٹرمپ کو ڈرانے کیلئے امریکہ میں ایک تنظیم نے عربی میں یہ بورڈ لگادیا، اس پر لکھی گئی تحریر کا مطلب کیا ہے؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

ٹرمپ کو ڈرانے کیلئے امریکہ میں ایک تنظیم نے عربی میں یہ بورڈ لگادیا، اس پر ...
ٹرمپ کو ڈرانے کیلئے امریکہ میں ایک تنظیم نے عربی میں یہ بورڈ لگادیا، اس پر لکھی گئی تحریر کا مطلب کیا ہے؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیانات دے کر مسلمان ووٹروں کی نفرتیں سمیٹ چکے ہیں۔ نسلی اور مذہبی منافرت پر مبنی بیانات کی وجہ سے ان کے خلاف کئی مہمات شروع کی گئیں مگر کئی خاطرخواہ مقبول نہیں ہو سکی لیکن اب امریکی ریاست مشی گن میں ایک بل بورڈ پر ایسا سادہ اور مضحکہ خیز فقرہ لکھا گیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کی سبکی کا باعث بن گیا ہے اور امریکہ بھر میں اس کا پرچار ہو رہا ہے۔ویب سائٹ Indy100 کی رپورٹ کے مطابق یہ بل بورڈ مشی گن کے شہر ڈیٹروئٹ کے قریب ایک شاہراہ پر لگایا گیا ہے۔ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام انگریزی میں جبکہ باقی فقرہ عربی میں لکھا گیا ہے جس کا ترجمہ یوں ہے کہ ”ڈونلڈ ٹرمپ یہ پڑھ نہیں سکتا لیکن وہ اس سے خوفزدہ ہے۔“رپورٹ کے مطابق یہ بل بورڈ اینٹی ٹرمپ پولیٹیکل ایکشن گروپ ”دی نوسنس کمیٹی“ نے لگوایا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ٹرمپ کے خلاف شروع کی گئی تمام مہمات پر سبقت حاصل کر لی ہے کیونکہ اس ایک بظاہر سادہ سے فقرے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام فوبیا اور نسل پرستی پر مبنی بیانات اور پالیسیوں کو کھول کر بیان کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین اس بل بورڈ کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ان پالیسیوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔