امریکہ نے پاکستان کوبارودی سرنگوں سے بچانے والی بکتر بند گاڑیاں دینے کااعلان کر دیا

امریکہ نے پاکستان کوبارودی سرنگوں سے بچانے والی بکتر بند گاڑیاں دینے ...
امریکہ نے پاکستان کوبارودی سرنگوں سے بچانے والی بکتر بند گاڑیاں دینے کااعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ نے پاکستان کوبارودی سرنگوں سے بچانے والی 160بکتر بند گاڑیاں دینے کااعلان کیا ہے ۔
 امریکی دفاعی اور سلامتی کے ادارے ڈی ایس سی اے کی جانب سے جاری کردی پریس ریلیز کے مطابق امریکا پاکستان کو 160 بکتر بند گاڑیاں فراہم کرے گا،یہ بکتر بند گاڑیاں سیکیورٹی اہل کاروں کو بارودی سرنگوں اور دھماکوں سے محفوظ رکھ سکیں گی، ان بکتر بند گاڑیوں کی مرمت اور فاضل پرزہ جات کی سہولت کے ساتھ اس کی لاگت کا تخمینہ 198 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔
 پریس نوٹ کے مطابق گاڑیوں کی خریداری سے متعلق پاکستان کی جانب سے 160 نوی سٹار ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کی درخواست دی تھی جس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے سپیئر پارٹس،ٹیسٹنگ، تیکنیکی دستاویزات اور گاڑیوں کے استعمال کی تربیت بھی فراہم کرنے کو کہا گیا تھا۔
واضح رہے یہ درخواست ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے، جب پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیر ستان میں اہم اور بڑا آپریشن ”ضرب عضب“جاری ہے جبکہ خیبر ایجنسی کے علاقوں میں بھی سیکیورٹی فورسز محدود سکیل پر کالعدم طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین ایم آر اے پی بکتر بند گاڑیوں کے حوالے سے پہلی بار رواں سال مارچ میں بات چیت کا آغاز ہوا تھا جب امریکہ کی جانب سے افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد اضافی ساز و سامان اتحادیوں کو فروخت کرنے کا بیان سامنے آیا تھا۔