بھارتی فوج کی بربریت جاری ،فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے دو روز بعد 10کشمیری نوجوانوں کو ’’پاکستانی جنگجو ‘‘ قرار دے کر شہید کر دیا

بھارتی فوج کی بربریت جاری ،فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے دو روز بعد 10کشمیری ...
بھارتی فوج کی بربریت جاری ،فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے دو روز بعد 10کشمیری نوجوانوں کو ’’پاکستانی جنگجو ‘‘ قرار دے کر شہید کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستانی فوج نے اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے قریب 10کشمیر ی نوجوانوں کو  ’’پاکستانی جنگجو ‘‘ قرار دے کر شہید کر دیا ہے ،بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے تمام افراد آزاد کشمیر کے راستے سے جموں و کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ،ان کے مارے جانے سے جموں و کشمیر بڑی تباہی سے بچ گیا ہے ۔

بھارتی نجی چینل ’’ای ٹی وی ‘‘اور’’ زی نیوز ‘‘ کے مطابق بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں دو روز قبل ہونے والے حملے کے بعدجنگجوؤں کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اوڑی سیکٹر میں تعینات فوجی اہلکاروں نے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا، تاہم جب جنگجوؤں کو للکارا گیا اور انہیں خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا گیا، تو انہوں نے ایسا کرنے کی بجائے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی، فوجی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر جھڑپ چھڑ گئی جس میں دس جنگجوؤں کو شہید کر دیا گیا۔دوسری طرف ’’زی نیوز ‘‘ نے پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڑی سیکٹر میں پاکستانی در اندازی جاری ہے اور پاکستانی فوج بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد پار سے گولہ باری کر رہی ہے ،بھارتی ٹی وی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 15 دہشت گرد جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران ہندوستانی سرحد میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے کہبھارتی فوج نے ان میں سے 10دہشت گردوں (کشمیریوں)کو مار گرایا (شہیدکر دیا)ہے جبکہ 5مجاہدین کے ساتھ ابھی تک مقابلہ جاری ہے ،اس تازہ جھڑپ میں کئی بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔دوسری طرف بھارتی ٹی وی ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار سے چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے بھاری فائرنگ کی ہے،تاہم بھارتی چوکیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں 18بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 30سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔