سپین کی پولیس کامشتبہ پاکستانی جہادی کوگرفتار کرنے کا دعویٰ

سپین کی پولیس کامشتبہ پاکستانی جہادی کوگرفتار کرنے کا دعویٰ
سپین کی پولیس کامشتبہ پاکستانی جہادی کوگرفتار کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(آئی این پی)سپین کی پولیس نے مشتبہ پاکستانی جہادی کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

پاکستان اور ترکی کا اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ اٹھانے پراتفاق
برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ پاکستانی کو سوشل میڈیا پر دہشتگردی اور اسلامی جہادی پروپیگنڈا پھیلانے پر گرفتار کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کاٹالان شہر کے 25سالہ رہائشی کا گزشتہ سال3 پاکستانی بھائیوں کی للیڈا میں گرفتار ی کے ساتھ جزوی طور پرختم ہونے والے ایک سیل کا حصہ تھا۔وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھاکہ گرفتار کیے جانے والا مشتبہ شخص حالیہ ہفتوں میں انتہا پسندی کی سرگرمیوں میں زیادہ مصروف ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ بارسلونا میں گزشتہ مہینے 2دہشتگرد حملوں میں 14افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اسلامک سٹیٹ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔سپین کا کہنا ہے کہ اسکی پولیس مشتبہ جہادی سرگرمیوں میں ملوث 200افراد کو گرفتار کرچکی ہے ۔