روہنگیامہاجرین کو بنگلہ دیش سے واپس لانے کے لیے تیار ہیں: آنگ سوچی

روہنگیامہاجرین کو بنگلہ دیش سے واپس لانے کے لیے تیار ہیں: آنگ سوچی
روہنگیامہاجرین کو بنگلہ دیش سے واپس لانے کے لیے تیار ہیں: آنگ سوچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون(این این آئی)میانمار کی طاقتور رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا مہاجرین کو میانمار واپس لانے کے لیے ان کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کو تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق دارالحکومت نِیپیداو میں مختلف ممالک کے سفیروں سے ایک ملاقات کے دوران آنگ سان سوچی کا کہناتھا کہ حالیہ دنوں کے دوران تشدد سے بچنے کے لیے ہجرت کر گئے روہنگیا کی تصدیق کا یہ عمل کسی بھی وقت شروع کیا جا سکتا ہے۔ سوچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی حکومت انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں اور غیر قانونی تشدد کی مذمت کرتی ہے۔

”سر،پانا ما معاملے پر کیا کہیں گے؟“صحافی کے سوال پر عمران خان نے ایسا جواب دے دیا کہ نواز شریف کی تشویش میں مزید اضافہ ہو جائے گا