پہلی عالمی جنگ میں ڈوبنے والی جرمن آبدوز درست حالت میں مل گئی

پہلی عالمی جنگ میں ڈوبنے والی جرمن آبدوز درست حالت میں مل گئی
پہلی عالمی جنگ میں ڈوبنے والی جرمن آبدوز درست حالت میں مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(این این آئی)بیلجیم کے علاقائی حکام نے بتایا ہے کہ انہیں پہلی عالمی جنگ کے دور کی ایک جرمن آبدوز سمندر کی تہہ میں محفوظ حالت میں ملی ہے اور اس میں 23 افراد کی لاشیں بھی موجود ہیں۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ویسٹرن فلینڈرز کے گورنر کارل ڈیکالووے نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بحیرہ شمالی میں ملنے والی اس آبدوز کے سامنے والے حصے کو نقصان پہنچا ہے تاہم یہ ابھی تک بند ہے اور اس میں 23 افراد کی نعشیں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آبدوز محققین کو ملی ہے اور اس سلسلے میں جرمن حکام سے رابطہ بھی کر لیا گیا ہے۔

مصری دوشیزہ نے اپنے دہشت گرد خاندان کا بھانڈہ پھوڑ دیا