مردانہ لباس پہن کر میچ دیکھنے پر 8 خواتین گرفتار

بین الاقوامی

تہران( آن لائن )یران میں مردانہ لباس پہن کر فٹ بال میچ دیکھنے والی آٹھ خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایران کے دارالحکومت تہران میں آٹھ خواتین نے روپ دھارا اورمردانہ لباس پہن کر آزادی سٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے پہنچ گئیں،خواتین کا حربہ کام نہ آیااورپولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ایران میں خواتین کے سٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے اور عوامی مقامات پر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔