احمدی نژاد صدارتی انتخابات کے لئے نااہل ہوگئے

بین الاقوامی

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایرانی صدر احمد نژاد کو آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے.

احمدی نژاد نے ایرانی صدارتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے
تفصیلات کے مطابق 8سال تک ایران کے صدر رہنے والے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو صدارتی انتخاب لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ انہیںایران کی سپریم باڈی شوریٰ نگہبان نے نااہل قراردیاہے۔ ایران میں صدارتی انتخاب اگلے ماہ ہو رہا ہے جبکہ محمود احمدی نژاد 8 سال تک ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ خطرناک صدر نہیں :احمدی نژاد

واضح رہے کہ قبل ازیں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھا کہ احمد ی نژاد کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔لیکن اس کے باوجود احمد ی نژاد نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا