پیرس میں شانلیزے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس افسر ہلاک ،ایک زخمی،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا

پیرس میں شانلیزے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس افسر ہلاک ،ایک ...
پیرس میں شانلیزے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس افسر ہلاک ،ایک زخمی،جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شانلیزے پر 2  نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسرموقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ایک زخمی ہوا، جوابی کارروائی میں ایک حملہ  آور بھی مارا گیا ۔

کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔بھارت سمجھوتہ ایکسپریس سانحے کی تحقیقات میں پس و پیش سے باز رہے: نفیس ذکریا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے افسر کو فوری طور پر طبعی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا ،فائرنگ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔