سینائی میں مصری فوج کی فضائی کارروائی ،داعش کے 3اہم رہنماؤں سمیت 19دہشت گرد ہلاک

سینائی میں مصری فوج کی فضائی کارروائی ،داعش کے 3اہم رہنماؤں سمیت 19دہشت گرد ...
سینائی میں مصری فوج کی فضائی کارروائی ،داعش کے 3اہم رہنماؤں سمیت 19دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر کے شمالی سینا ئی صوبے میں فضائی حملے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے 3 بڑے اور اہم رہنماؤں سمیت 19 انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی سرکاری فوج نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینائی میں داعش کی ’’انصار بیت المقدس‘‘ نامی تنظیم نے سینکڑوں مصری فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس پر فوج نے اس گروہ پر فضائی حملہ کر کے 19دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ،مارے جانے والوں میں داعش کے 3بڑے اور اہم رہنما بھی شامل ہیں تاہم فوج نے ان کے ناموں کے حوالے سے تو کوئی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ مارے جانے والوں میں سے ایک گروپ کا سب سے اہم شخص جبکہ دوسرا اسلامی قانون کمیٹی کا سربراہ اور تیسرا شعبہ تحقیقات کا سربراہ تھا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے جنوبی سینا میں سینٹ کیتھرین خانقاہ کے قریب حفاظتی دستوں پر کئے گئے حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی تھی۔دوسری طرف ابھی تک مصر کی فوج کے اس دعوے کے جواب میں داعش کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے اور نہ ہی انہوں نے اپنے اہم رہنماؤں کے مارے جانے کی تصدیق یا تردید کی ہے ۔