’اب کوئی بھی مسلمان اپنے بچے کا نام۔۔۔‘ چینی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑا قدم اُٹھالیا، کونسے نام پر پابندی لگادی؟ جان کر مسلمانوں کو بے حد افسوس ہوگا اور غصہ بھی آئے گا

’اب کوئی بھی مسلمان اپنے بچے کا نام۔۔۔‘ چینی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑا ...
’اب کوئی بھی مسلمان اپنے بچے کا نام۔۔۔‘ چینی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑا قدم اُٹھالیا، کونسے نام پر پابندی لگادی؟ جان کر مسلمانوں کو بے حد افسوس ہوگا اور غصہ بھی آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں پر پابندیوں اور سختیوں کے حوالے سے مغربی ممالک بہت بدنام ہیں لیکن دوست ملک چین نے اپنے ہاں مسلمانوں پر ایک ایسی پابندی عائد کر دی ہے کہ جس کی مثال تاریخ میں نہیں مل سکتی۔
ویب سائٹ RFA.ORGکی رپورٹ کے مطابق صوبہ سنکیانگ میں چینی حکومت نے کچھ ناموں کو شدت پسند قرار دے کر مقامی مسلمانوں پر پابندی عائد کردی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے یہ نام نہیں رکھ سکتے۔ اس سے پہلے 2015ءمیں صوبے کے جنوبی حصے ہوتان میں ایسی پابندی کی خبر سننے میں آئی تھی لیکن اب معلوم ہوتا ہے کہ یہ پابندی پورے سنکیانگ خطے میں عائد کردی گئی ہے۔

امریکہ نے افغانستان میں گرائے جانے والے بم سے بھی بڑا اور خطرناک بم تیار کرلیا، اب یہ کس ملک پر گرانے کی تیاری کی جارہی ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ بھی بے حد پریشان ہوجائیں گے
حکمران کمیونسٹ پارٹی نے ”اقلیتوں کے لئے نام رکھنے کے قواعد“ کے نام سے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ”اسلام، قرآن، مکہ، جہاد، امام، صدام، حج“ اور دیگر ایسے الفاظ کو نام کا حصہ بنانے پر پابندی ہو گی۔ علاقائی دارالخلافہ ارومکی میں ایک سرکاری اہلکار نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جن بچوں کے نام ”شدت پسند الفاظ“ پر مبنی ہوں گے انہیں رجسٹریشن کی سہولت سے محروم رہنا پڑے گا اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت اور تعلیم کی سہولیات بھی نہیں ملیں گی۔ سرکاری اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ جن الفاظ سے جہاد اور علیحدگی کا تاثر ملتا ہو ان پر خاص طور پر پابندی لگائی گئی ہے۔