برطانیہ کی جانب سے وزیر خارجہ سے منسوب پاکستانی صورتحال پر بیان کی تردید
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی دفتر خارجہ نے ایک پاکستانی نجی نیوز چینل کی جانب سے برطانوی وزیر خارجہ سے منسوب چلائے گئے تازہ بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آج برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق کوئی بیان ہی نہیں دیا گیا۔ تاہم برطانوی وزیر خارجہ نے انیس اگست کو پاکستان کی صورتحال پر بیان دیا تھا مگرنجی چینل کی جانب سے آج بھی اسی طرح کا ایک بیان نشر کر کے اس کو برطانوی وزیر خارجہ سے منسوب کیا گیاہے حالانکہ آج ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔