شام ، ٹریڈفیئر پر راکٹ حملہ، 5افراد ہلاک
دمشق(آئی این پی)شام میں ٹریڈ فیئرپر راکٹ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوگئے ۔
امریکا پر کسی بھی وقت بے رحمانہ حملہ ہو سکتا ہے:شمالی کوریا کی دھمکی
غیر ملکی میڈیاکے مطابق شامی دارالحکومت دمشق میں منعقد ہونے والے ٹریڈ فیئرکے دوران دہشتگردوں کی جانب سے فائر کیا گیا ایک راکٹ اس عمارت میں لگا جہاں یہ میلہ منعقد ہورہا تھا۔راکٹ لگنے سے زودار دھماکہ ہوااو ر تقریب میں شریک 5افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی کے باعث یہ ٹریڈ میلہ 5برس بعد پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا تھا۔