چین‘جنوبی شہر شینزن میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، درجنوں افراد لاپتہ
بیجنگ(صباح نیوز)چین کے جنوبی علاقے میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجہ میں 30 سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 91 افراداب تک لاپتہ ہیں ۔حادثہچین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہرشینزن میں شدید بارش کے بعد پیش آیا۔ مٹی کا تودہ گرنے سے 33 عمارتیں دیکھتے ہی دیکھتے ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔حادثہ کے بعد 91افراداب تک لاپتا ہیں جن میں 59 مرد اور 32 خواتین شامل ہیں ۔ واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔1500 سے زائد فائر فائٹرز، پولیس اور دیگر عملہ ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف رہیں ۔
چین کے وزیر اعظم اور صدر نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔چین کی زمین اور وسائل کی وزارت کے حکام کے مطابق تعمیراتی مٹی کو غلط طریقے سے ایک جگہ جمع کرنابھی حادثہ کی وجہ بنی۔مٹی کا ڈھیر 330فٹ اونچا تھا۔