میکسیکو میں آتش بازی کی مارکیٹ میں دھماکے ، 29افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، امدادی کاموں کیلئے فوج طلب

میکسیکو میں آتش بازی کی مارکیٹ میں دھماکے ، 29افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، امدادی ...
میکسیکو میں آتش بازی کی مارکیٹ میں دھماکے ، 29افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، امدادی کاموں کیلئے فوج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) میکسیکو کے شہر ٹولٹ پک کی آتش بازی کے سامان کی مارکیٹ میں دھماکوں سے29افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں آتش بازی کے سامان والی مارکیٹ میں اچانک زور دار دھماکے ہونا شروع ہو گئے اور پھر یکے بعد دیگرے ہونے والے ان گنت دھماکوں کے نتیجے میں 29افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 70سے زائد زخمی ہیں جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کاپتہ نہیں چل سکا ۔دھماکوں سے 300 سے زائد دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
دھماکوں کے بعد آسمان پر دھویں کے گہرے سیاہ بادل چھا گئے اور مارکیٹ میں آگ لگ گئی ،جلنے والے متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔آگ لگنے کے واقعے کے بعد امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ ٹولٹ پک شہر میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے شمال میں 20میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھی طلب کر لی گئی جو زخمیوں فوری طبی امداد اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کررہے ہیں۔