دہشت گردی کاشبہ ، لندن سے 5نوجوان گرفتار کر لئے گئے

دہشت گردی کاشبہ ، لندن سے 5نوجوان گرفتار کر لئے گئے
دہشت گردی کاشبہ ، لندن سے 5نوجوان گرفتار کر لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) لندن میں پولیس نے دہشتگردی کے شبے میں5نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

کے سی سی آئی کے وفد کی گورنرسندھ محمد زبیرسے ملاقات، تاجروں اور صنعت کاروں کوہر ممکن مددفراہم کرنے پراتفاق

میڈیا ررپورٹس کے مطابق پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کے شبے میں جن 5نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے ان کی عمریں 20سال سے بھی کم ہیں۔ ابتدائی تحقیقا ت میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم میں شمولیت کیلئے جانا چاہتے تھے۔
تاہم میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان کی عمریں15 سال سے 19سال درمیان ہیں جنہوں نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں اورکس کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ پولیس نے 2 افراد کوجنوبی اور2 کو مغربی لندن سے گرفتار کیا ہے ۔