ایف بی آئی نے اوبامہ کے حکم پر ٹرمپ کے فون ٹیپ نہیں کئے: جیمز کومی

ایف بی آئی نے اوبامہ کے حکم پر ٹرمپ کے فون ٹیپ نہیں کئے: جیمز کومی
ایف بی آئی نے اوبامہ کے حکم پر ٹرمپ کے فون ٹیپ نہیں کئے: جیمز کومی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایف بی آئی نے اوبامہ کے حکم پر ٹرمپ کے فون ٹیپ نہیں کئے: جیمز کومی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آئی نے اوبامہ کے ٹوئٹس کے دعوﺅں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ایسی اطلاع نہیں جس سے ٹرمپ کے ٹوئیٹس“ کے دعوے کی تصدیق ہوتی ہو کہ اوباما نے نیویارک میں قائم ٹرمپ ٹاور کے صدر دفتر کے ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کے احکامات دیے۔اوبامہ نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق صدر براک اوباما نے گذشتہ سال کے صدارتی انتخابات سے کچھ ہفتے قبل ان کے ٹیلی فون کی نگرانی کرائی تھی۔تاہم ایف بی آئی اس معاملے کی تفتیش کر رہا ہے آیا ٹرمپ کی انتخابی مہم نے انتخاب میں کامیابی کے حصول میں مدد کے لیے مجرمانہ طور پر روسی مفادات کے ساتھ ساز باز کی تھی۔

بغداد میں کار بم حملہ، 23 افراد ہلاک
فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)کے سربراہ جیمز کومی نے امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کو بتایا کہ چونکہ روس کی جانب سے امریکی انتخابات میں مداخلت کا معاملہ انٹیلی جنس کے انسداد اور چھان بین صیغہ راز کا معاملہ ہے، اس لیے، ”میں مزید کچھ نہیں بتا سکتا کہ ہم کیا کر رہے ہیں، اور ہم کس کے طرز عمل کا معائنہ کر رہے ہیں“۔امریکی محکمہ انصاف نے ایف بی آئی اختیار دیا ہے کہ اس بات کی تصدیق کریں کی ایف بی آئی کی چھان بین میں ”ٹرمپ کی انتخابی مہم کے افراد اور حکومتِ روس کے درمیان رابطے کی ہر صورت شامل ہے، آیا انتخابی مہم اور روسی کوششوں کے درمیان کوئی رابطہ رہا ہے“۔