بھارتی فوج کے سربراہ آج چار روزہ دورے پر چین پہنچیں گے :بھارتی میڈیا

بھارتی فوج کے سربراہ آج چار روزہ دورے پر چین پہنچیں گے :بھارتی میڈیا
بھارتی فوج کے سربراہ آج چار روزہ دورے پر چین پہنچیں گے :بھارتی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ خیر سگالی کے تحت آج چار روزہ دورے پر چین پہنچیں گے جہاں وہ پیپلز لیبریشن آرمی کے مشرقی کمانڈ کا دورہ کر یںگے جبکہ وہ چین کے طاقتور مرکز سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے ملاقات بھی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر کی جانب سے فوج میں رواں سال اصلاحات کے اقدامات اٹھائے جائے جانے کے بعد لبیر سنگھ کی قیادت میں بھارتی فوج کے دیگر آفیسر پر مشتمل وفد آج چین کے دورے پر پہنچے گا۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارتی آرمی چیف چین کے مشرقی کمانڈ کے دورے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ آرمی کمانڈ کالج کا دورہ بھی کریں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ کی جانب سے چین کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات میں بہتری کیلئے کوئی بڑا بریک تھرو نہیں لاسکے گا ۔

پاکستان کی نقل میں بھارتی فضا ئیہ نے بھی مو ٹر وے کو رن وے بنا لیا لیکن پھر ایسا کام ہو گیا کہ پو ری دنیا کے سامنے شرم سے پانی پا نی ہو گئی‎
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ مختلف تنازعات کو پیچھے رکھتے ہوئے بھارتی آرمی چیف کے دورہ کا مقصدچین کو مثبت پیغام دیناہے اور چینی عسکری حکام سے ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کیے جانے کا امکان ہے ۔