بھارت میں ٹرین کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں نایاب نسل کے 2 ہاتھی ہلاک

بھارت میں ٹرین کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں نایاب نسل کے 2 ہاتھی ہلاک
بھارت میں ٹرین کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں نایاب نسل کے 2 ہاتھی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوہاٹی (آئی این پی )بھارت کے شمال مشرق میں واقع شہر گوہاٹی کے نزدیک ایک مسافر ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 ہاتھی ہلاک ہو گئے۔

امریکی سی آئی اے نے قطر کو انسانی سمگلنگ کا مرکز قرار دے دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق وائلڈ لائف کے ایک متعلقہ ذمے دار نے بتایا کہ یہ دونوں ہاتھی 15 ہاتھیوں پر مشتمل اس گروپ میں شامل تھے جو خوراک کی تلاش میں علاقے میں داخل ہو گیا تھا۔ بقیہ ہاتھیوں نے ریلوے ٹریک عبور کر لیا تھا ،تاہم یہ 2 آخری ہاتھی عبور کی کوشش کے دوران ہی ٹرین سے ٹکرا گئے اور ہلاک ہوگئے ۔واضح رہے کہ گوہاٹی شہر بھارت کی ریاست آسام میں واقع ہے جو ایشیائی نسل کے ہزاروں ہاتھیوں کا دیس شمار ہوتی ہے۔ یہ نسل ان جانوروں کی فہرست میں شامل ہے جن کو معدومیت کے خطرے کا سامنا ہے۔