نیویارک میں کاسمیٹکس فیکٹری میں دھماکے، درجنوں افراد زخمی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیویارک میں ایک کاسمیٹکس فیکٹری میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکوں کے بعد فیکٹری سے شعلوں اور دھویں کے بادل بلند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
سی پیک ائیر شو، پاک چین فضائیہ کے طیاروں نے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں موجود ایک کاسمیٹکس فیکٹری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں ، جن کے بعد فیکٹری سے آگ کے شعلے ور دھویں کے بادل بلند ہو گئے ہیں ، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکوں کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم آگ پر قابوپانے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ریسکیو اہلکار وں نے 20سے زائد زخمی افراد کو نکال لیا ہے جبکہ کئی ورکرز تاحال فیکٹری میں موجود ہیں۔