شام میں روسی سفارتخانے پر مارٹر بموں سے حملہ

شام میں روسی سفارتخانے پر مارٹر بموں سے حملہ
شام میں روسی سفارتخانے پر مارٹر بموں سے حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(صباح نیوز)شام میں واقع روسی سفارت خانے پر مارٹر بموں سے حملہ کیا گیا ہے تاہم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے ملاقات لیکن دراصل وہ اسے کس معروف شخصیت کی اہلیہ سمجھتے رہے؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بم حملے سے روسی سفارت خانے کی بیرونی دیوار، بجلی اور پانی کا نظام تباہ ہوگیا۔اس حوالے سے روسی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ شام کے معاملے پر انتہائی متحرک مغربی ممالک اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔روس نے مزید کہا ہے کہ روسی سفارتکاروں کی جان کو خطرہ تھا، امیدہے مغربی ممالک واقعہ پر رپورٹ دیں گے۔روسی حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ سفارت خانے پر حملے سے دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متاثر نہیں ہوگا۔