زمبابوے میں فوجی بغاوت کے بعد صدر موگابے نے استعفیٰ دے دیا

زمبابوے میں فوجی بغاوت کے بعد صدر موگابے نے استعفیٰ دے دیا
زمبابوے میں فوجی بغاوت کے بعد صدر موگابے نے استعفیٰ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے اعلان کیا ہے کہ صدر رابرٹ موگابے نے اپنے عہدے سے استعفیی دے دیا ہے اور اب ان کے مواخذے کے حوالے سے جاری بحث کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کوشکست ہوئی،1973کے آئین کی نکالی گئی شقیں بحال کی گئیں:مریم اورنگزیب

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ ہفتے زمبابوے کی حکومت پر فوجی قبضے کے بعد پیدا ہونے والی صورت کو کم کرنے کے لئے صدر موگابے نے اپنے استعفے کا اعلان کردیا ہے۔ سپیکر جیکب مودینا کے مطابق صدر موگابے کے مواخذے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا اور اس دوران انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ پارلیمنٹ کو بھجوا دیا ہے، صدر موگابے کی عمر 93سال ہے اور وہ1980سے اقتدار میں ہیں ۔