”ڈیرہ سچا سودا کے ہیڈ کواٹر میں قبرستان ہے جس میں 600ڈھانچے موجود ہیں اور اس قبرستان پر اب جرمن سائنسدان کے کہنے پر یہ چیز لگانا شروع کر دی گئی ہے “ گرمیت رام رحیم کے قریبی ساتھی نے ایسا راز بے نقاب کر دیا کہ ہر کوئی خوف سے تھر تھر کانپنے لگا

”ڈیرہ سچا سودا کے ہیڈ کواٹر میں قبرستان ہے جس میں 600ڈھانچے موجود ہیں اور اس ...
”ڈیرہ سچا سودا کے ہیڈ کواٹر میں قبرستان ہے جس میں 600ڈھانچے موجود ہیں اور اس قبرستان پر اب جرمن سائنسدان کے کہنے پر یہ چیز لگانا شروع کر دی گئی ہے “ گرمیت رام رحیم کے قریبی ساتھی نے ایسا راز بے نقاب کر دیا کہ ہر کوئی خوف سے تھر تھر کانپنے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گرمیت رام رحیم سنگھ اس وقت جیل میں جنسی زیادتی کے جرم میں بیس سال قید کاٹ رہے ہیں تاہم سرسا میں واقع ان کے ڈیرے کے ہیڈکواٹر سے متعلق انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اور اب یہ خوفناک انکشاف سامنے آیاہے کہ ڈیرہ سچا سودا میںتقریبا 600افراد کے ڈھانچے دفن ہیں ۔
بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے ‘ کے مطابق ڈیرہ کے سابق نائب صدر ڈاکٹر پی آر نین اور ڈیرہ کے چیئر پرسن وسپاسانا انسان نے بھارتی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے آگے دوران تحقیقات یہ انکشاف کیاہے ،جبکہ ان کی جانب کچھ دستاویزات بھی جمع کروائی گئی ہے ۔ڈاکٹر پی آر نین نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ جرمنی کے ایک سائنسدان کے کہنے پر ڈیرہ کے ہیڈ کواٹر میں جہاں 600افراد دفن ہیں وہاں پودے لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
گرمیت رام رحیم کی ایک پیروکار خاتون نے بتایاہے کہ اس کا بیٹا گزشتہ بارہ سال سے لاپتہ ہے ،خاتون نے مبینہ طورپر الزام عائد کیا کہ اس نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کو ڈیرہ کی خدمت کیلئے وقف کر دیا تھا اور اس نے یہ سب کچھ اخبار میں اشتہار دیکھنے کے بعد کیا گیا جس میں ڈیرہ کی خدمت کیلئے سپورٹرز سے بچے دینے کیلئے کہا گیا تھا ۔