فرانس میں لٹنے والے عرب شہزادے کی شناخت ہوگئی

فرانس میں لٹنے والے عرب شہزادے کی شناخت ہوگئی
فرانس میں لٹنے والے عرب شہزادے کی شناخت ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس میں فلمی انداز میں لٹنے والے عرب شہزادے کی شناخت سے پردہ اٹھادیا گیا ہے اور برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت میں درجنوں باڈی گارڈز کے ہمراہ 10 کاروں کے قافلے میں سفر کے دوران لٹنے والے شہزادے سعودی عرب کے عبدالعزیز بن فہد ہیں۔ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور اثاثہ جات کے مالک شہزادہ عبدالعزیز یورپی اور برطانوی شہروں میں سیر و تفریح اور دل خوش کرنے کیلئے اکثر اپنی مہنگی ترین کاروں کے قافلے کے ساتھ گھومنے جاتے ہیں۔ شہزادہ اپنے قافلے کے ساتھ فرانس کے لابورگا ایئرپورٹ پر کھڑے اپنے پرائیویٹ جہاز کی طرف رواں دواں تھے کہ اچانک آٹھ نقاب پوش ڈاکوﺅں نے سب سے آگے والی گاڑی کو روک کر کلاشنکوفیں تان لیں اور خطرناک دھمکیاں دیتے ہوئے تین لاکھ ڈالر (تقریباً تین کروڑ پاکستانی روپے) اور قیمتی دستاویزات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ حملے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا اور اغواءکئے گئے تین لوگوں کو بھی رہا کردیا گیا۔
پرنس عبدالعزیز پر 2005ءمیں وفات پانے والے سعودی فرمانروا کنگ فہد کے محبوب صاحبزادے ہیں۔ ان کے مشہور واقعات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انہوں نے ایک دفعہ سپین کے تفریحی جزیرے ابیزا پر ایک ریسٹورنٹ میں 60 ہزار پاﺅنڈ (ایک کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) بطور ٹپ عنایت کردئیے تھے۔