اقوام متحدہ کی جانب سے حافظ سعید کے لئے لفظ’صاحب‘ کے استعمال پر بھارت برہم

اقوام متحدہ کی جانب سے حافظ سعید کے لئے لفظ’صاحب‘ کے استعمال پر بھارت برہم
اقوام متحدہ کی جانب سے حافظ سعید کے لئے لفظ’صاحب‘ کے استعمال پر بھارت برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) اقدام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے ایک حالیہ بیان میں جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کے نام کے ساتھ ”صاحب“ استعمال کیا جس پر بھارتی حکومت سیخ پا ہوگئی ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت اقوام متحدہ سے وضاحت طلب کرنا چاہتی ہے کہ ایسا کیوں کیا گیا۔ بھارت حافظ سعید پر دیگر کئی سنگین الزامات کے ساتھ ساتھ 2008ءمیں ہونے والے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگاتا ہے اور اگرچہ کبھی ان الزامات کے ثبوت سامنے نہیں لائے گئے، اس کے باوجود بھارت جماعت الدعوة اور حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دیتا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ دہراتا رہتا ہے۔ اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق 17 دسمبر کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کمیٹی کے سربراہ گیری کیلان نے ایک بیان میں حافظ سعید کو ”صاحب“ کہہ کر مخاطب کیا جس پر بھارتی حکام سخت ناراض ہیں۔

سزائے موت بحال کرنے سے دہشت گردی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا: نجم سیٹھی کاانکشاف جانئے
بھارتی حکومت اس بات پر خصوصاً صدمے کا شکار ہے کہ امریکا نے حافظ سعید اور ان کی تنظیم کے خلاف سخت ترین بیانات دے رکھے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں ”صاحب“ کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے۔یہ واضح نہیں کہ بھارت اقوام متحدہ سے اس معاملے میں کب جواب طلبی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔