’اس اسلامی ملک کے دارالحکومت میں بڑا حملہ ہونے والا ہے‘ آسٹریلیا نے خطرناک اعلان کردیا، ایسے اسلامی ملک کا نام کہ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں
کوالا لمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور پر خوف کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ کچھ روز قبل برطانیہ کی طرف سے اپنے شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ کوالا لمپور کا سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں کیونکہ دہشتگردوں کے حملے کا خطرہ ہے اور اب آسٹریلوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کے لئے ایسی ہی وارننگ جاری کردی ہے۔
آسٹریلوی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا ہے کہ کوالالمپور میں سیاحتی مقامات، ساحلی تفریحی گاہوں پر دہشتگردی کے حملوں کا خطرہ ہے، لہٰذا آسٹریلوی شہری ان جگہوں پر جانے سے احتیاط سے کام لیں۔ اس سے پہلے برطانوی حکومت نے بھی ملائیشیا کے دارالحکومت کے عوامی اور سیاحتی مقامات کے متعلق وارننگ جاری کی تھی جبکہ کینیڈا اور نیوزی لینڈ پہلے ہی اس طرح کی وارننگ جاری کرچکے ہیں۔
مزیدجانئے: داعش کو پیسوں کی کمی کا سامنا، خرچہ پورا کرنے کیلئے اب کیا کیاجارہا ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر
دوسری جانب ملائیشین حکام نے ان وارننگز کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال مکمل طور پر اطمینان بخش ہے۔ ملائیشین وزارت خارجہ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرونی ممالک اور اداروں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو سکیورٹی کے متعلق ہدایات فراہم کریں لیکن ان کی تشویش بے بنیاد اور خلاف واقعہ بھی ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشین حکومت صورتحال سے آگاہ ہے اور سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات پہلے ہی کئے جاچکے ہیں لہٰذا تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔