بھارت میں چار ماہ کے پاکستانی روحان کے دل کاکامیاب آپریشن

بھارت میں چار ماہ کے پاکستانی روحان کے دل کاکامیاب آپریشن
بھارت میں چار ماہ کے پاکستانی روحان کے دل کاکامیاب آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں چار ماہ کے پاکستانی روحان کے دل کاکامیاب آپریشن ،تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے سشما سوراج کی مداخلت سے یہ علاج مکمل ہو سکا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کمال صدیقی کے چار ماہ کے روحان کے آپریشن بھارت کے نوئیڈا ہسپتال میں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے بھارتی حکومت نے ویزہ دینے سے انکا ر کیاتھا تاہم سشماسوراج کی مداخلت سے ویزا پراسسینگ میں آسانی ہوئی۔

کشمیر کامسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے :سابق بھارتی وزیر فاروق عبداللہ

روحان اس ما ہ جولائی کی 12تاریخ کو ہسپتال میں لایا گیا تھاجبکہ اس کا آپریشن 14جولائی کو ہواتھا۔ڈاکٹروں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روحان کو 5گھنٹے کی سرجری کے بعد وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا تھا ۔
سشماسوراج نے بچے کی تصویریں سوشل میڈیاپر شیئرکی ہیں۔