گنگا اور جمنا کو انسانوں کے برابر حقو ق دیتے ہوئے ان کے تحفظ کے لئے محافظ متعین کئے جائیں: بھارتی عدالت

گنگا اور جمنا کو انسانوں کے برابر حقو ق دیتے ہوئے ان کے تحفظ کے لئے محافظ ...
گنگا اور جمنا کو انسانوں کے برابر حقو ق دیتے ہوئے ان کے تحفظ کے لئے محافظ متعین کئے جائیں: بھارتی عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دھیرادن (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدترسلوک کیا جاتا ہے۔ کھانے کو خوراک ہے نہ پینے کو صاف پانی مگر اب بھارتی عدالت نے دو دریاﺅں گنگا اور جمنا کو انسانوں کے برابر حقوق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ دریاؤں نے ازل سے ہندوؤں کو جسمانی اور روحانی رزق پہنچایا ہے۔عدالت نے دریاﺅں کے تحفظ کے لئے دو محافظ بھی متعین کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

حکومت توہین رسالتؐ کے مجرموں کی سرپرستی کررہی ہے ، میں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بل میں تین ترامیم پیش کی تھیں جو مسترد کر دی گئیں:جمشید دستی

تفصیلات کے مطابق شمالی انڈیا کی ریاست اتر کھنڈ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق انڈیا کے دو قدیم اور مقدس دریاؤں، گنگا اور جمنا کو 'زندہ انسان' تصور کیا جائے گا۔عدالت نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ان دریاؤں کا 'تحفظ' ممکن ہو سکے گا اور قانونی حیثیت ملنے کے بعد ان میں ہونے والی آلودگی سے بچاؤ ممکن ہوگا کیونکہ اب ان میں آلودگی کرنا ایک انسان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ریاست کے دو افسران کو گنگا اور جمنا کا 'قانونی محافظ' مقرر کیا گیا ہے جو ان دریاؤں کے حقوق کا دفاع کریں گے۔