بھارتی عدالت نے اجمیر شریف دھماکوں کے الزام میں دو انتہا پسند ہندوﺅں کو عمر قید کی سزا سنا دی

بھارتی عدالت نے اجمیر شریف دھماکوں کے الزام میں دو انتہا پسند ہندوﺅں کو عمر ...
بھارتی عدالت نے اجمیر شریف دھماکوں کے الزام میں دو انتہا پسند ہندوﺅں کو عمر قید کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی عدالت نے درگاہ اجمیر شریف میں بم دھماکوں کے الزام میں دو انتہا پسند ہندوﺅں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر ہمیشہ کی طرح پاکستان پر الزام تراشی کی گئی لیکن اب بھارت پوری دنیا کے ساتھ جھوٹا ثابت ہو گیاہے ۔2007میں صوفی خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے دربار پر دھماکوں میں تین افراد جاں بحق جبکہ 15سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
تاہم اس ماہ کے شروع میں راجستھان کی عدالت نے دیوندرا گپتا اور بھاویش پاٹل نامی شخص کو ان دھماکوں کا مجر م قرار دیا جو کہ تاریخ میں پہلی ایسی مسائل ہے جس میں بھارتی عدالت نے انتہا پسند ہندوﺅں کو ان کے’ انتہاپسندانہ جرائم ‘کی سزا سنائی ہے ۔عدالت نے اس تیسرے شخص کو بھی مجرم قرار دیاہے جو کہ دھماکے کے کچھ روز بعد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیاتھا ۔سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایشوینی شرما نے کہاہے کہ انہوں نے مسلمانوں کے مذہبی احساسات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے رمضان میں یہ بم بلاسٹ کروایا ۔